بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے ملزم کو سکھر سے گرفتار کرلیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔حکام کے مطابق لاڑکانہ کے باشندہ ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے فیس بک پر چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد شئیر کیا تھا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزم کیخلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی، ملزم کے موبائل سے فیس بک آئی ڈی اور چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کرلیا گیا۔

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی سے مذاکرات پہلے بھی نہیں کیے اب بھی نہیں کریں گے:مولانا فضل الرحمان

Sat Jun 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر اپیل کی جاسکتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے کارکنان سے ٹیلی فونک گفتگو میں […]