ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اللہ کو معلوم ہے کہ کون ڈیڈ آن آرائیول ہے اور کس کا دی اینڈ ہے: علیم خان

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما علیم خان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللہ کو معلوم ہے کہ کون ڈیڈ آن آرائیول ہے اور کس کا دی اینڈ ہے۔شاہ محمود قریشی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے علیم خان نے سوشل میڈیا پر مختصر بیان میں کہا کہ ’محترم قریشی صاحب، عزت ذلت تو صرف اللہ کے پاس ہے اور اسی کو معلوم ہے کہ کون Dead on Arrival ہے اور کس کا دی اینڈ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان استحکام پارٹی کے بارے میں کہا تھا کہ ’اس نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔