کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، ایک شخص کے دماغ آئین اور قانون کی گنجائش نہیں ہے، صرف تکبر، انا اور ضد بھری ہے۔عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے۔ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیونکہ وہ مان نہیں رہے تھے، جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتاہے، جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔لیگی رہنما نے کہ کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے۔ اصل میں تلاش ’کاندھے‘ اور ’بیساکھی‘کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں۔ آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں، لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے۔