ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنا بہت بڑا منفی پہلو ہے:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنے کا طرز عمل بہت بڑا منفی پہلو ہے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان عظیم رہنما ہیں، ترکیہ کے عوام نے ان پر غیر متزلزل اعتماد کیا، صدر رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر اردوان کے ساتھ بہت قریب سے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تجاورت، سرمایہ کاری، باہمی روابط میں اضافے پر اتفاق ہوا ہے، آنے والے 3 سال میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے، دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کار شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، انھیں پن بجلی کے منصوبوں کیلئے بھی دعوت دیتے ہیں، پاکستان، ایران، ترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک منصوبہ اہم ثابت ہوسکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے کشمیر کاز کی ہمیشہ غیر مشروط حمایت کی، بھارت کا کشمیریوں کو زیر تسلط رکھنے کا طرز عمل بہت بڑا منفی پہلو ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں اور گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص کی ہدایت پر شر پسندوں نے ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں گزشتہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، فصلیں تباہ ہوئیں، تعمیراتی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔