پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں توسیع

لاہو(پی پی آ ئی) جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملے سمیت 3 مقدمات پر سماعت ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عدالت کے روبروپیش نہ ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات کو سفر کر کے اسلام آباد سے تاخیر سے لاہور پہنچا، میری عمر 70 سال سے زائد ہے سفر کی تھکاوٹ ہے، عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔بعد ازاں عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔