پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آ ئی رہنما محمود الرشیدکی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لہاور(پی پی آ ئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت کی، اس دوران میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ میاں محمود الرشید و دیگر پر تھانہ شادمان کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے جب کہ محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔