پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت،ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ کے معاون سمیت 3 افراد جاں بحق

گلگت(پی پی آ ئی) گلگت سے سکردو جاتے ہوئے شینگس کے مقام پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسین، ان کے والد اور والدہ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے روڈ حادثے میں کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم ایڈوکیٹ مزمل حسین اور انکے والدین کے جانبحق ہونے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مر حو مین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کا حوصلہ عطا فرمائے۔