ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علیمہ خان کا خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق علیمہ خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی بھی استدعا کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔