ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور(پی پی آ ئی) استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی کی رجسٹریشن وتنظیم سازی پر پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس کی صدارت پارٹی صدرعبدالعلیم خان کریں گے،جہانگیرترین لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے،اجلاس میں پارٹی کوالیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرا ئع کے مطابق اجلاس میں پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں عہدوں کی تقسیم پرمشاورت کی جائیگی،رہنماؤں کی جانب سے دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے جہانگیرترین کو آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ استحکام پارٹی کے دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔