روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو حریم شاہ ویڈیوز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔صندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی، اس موقع پر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے دوران سماعت عدالت سے ٹک ٹاکر صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنی ہیں۔صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی ان کے وکیل نے مخالفت کی، وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کے پاس ہے۔عدالت نے ٹاکر ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم صادر کردیا۔