ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روسی جہاز واپس روانہ ہونے کے قریب، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا

کرا چی(پی پی آ ئی)روس سے خام تیل لانے والے جہاز سے کراچی کی بندرگاہ پر خام تیل کی ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جہاز واپس روانہ ہوجائے گا، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا۔پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل مینیجر انجینئرنگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جہاز سے روسی خام تیل کی آف لوڈنگ 12 جون کو صبح ساڑھے دس بے شروع کی گئی تھی، آف لوڈنگ کے عمل کی پی آر ایل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل جاری ہے، موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ چھوڑ دے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔ موسم بگڑنے کی صورت میں بھی جہاز کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام نے میڈیا کو روسی خام تیل لانے والے بحری جہاز پیور پوائنٹ اور آئل پیر ٹو پر خام تیل کی منتقلی کے عمل کا معائنہ بھی کرایا۔