ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بپر جوائے طوفان کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ کی بندش کی خبریں درست نہیں: سول ایوی ایشن

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ بپر جوائے طوفان کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ کی بندش کی خبریں درست نہیں ہے۔سول ایویشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کی صورت میں ایئرپورٹس پر طے شدہ ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ایئرپورٹس پر ہوا کی رفتار اور موسم کے حوالے سے پائلٹوں کو مسلسل باخبر رکھا جانا معمول کی بات ہے۔ غیر معمولی حالات میں پائلٹوں زمینی و موسمی حقائق دیکھتے ہوئے ٹیک آف یا لینڈنگ کے لیے قریبی موزوں منزل کا فیصلہ کرتے ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایئرلائنز اور پائلٹوں کو پہلے ہی احتیاط برتنے کا نوٹم جاری کیا جا چکا ہے۔ تاہم خراب موسم میں ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے۔