ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کر دی کیس کی سماعت آج15جون کو دووبارہ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی، بعدازعدالت نے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم دلائل مکمل کرچکے ہیں، سابق صوبائی وزیر سمیت 34 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔