پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،میئر وڈپٹی میئر کاالیکشن، وزارت داخلہ نے رینجرزتعینات کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد/کراچی(پی پی آ ئی) وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات کیلئے شہر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جواب میں لکھا ہے کہ 15 جون کو کراچی کے سات اضلاع میں میئر وڈپٹی میئر انتخابات میں رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔خیال رہے کہ کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن آج 15جون کو ہو گا، اس موقع پر امن وامان اور حالات کو معمول کے مطابق رکھنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی، وزارت نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت داخلہ کاکہناہے کہ رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔