ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہے بلومبرگ نے کہاڈیفالٹ ہونے جا رہے ہیں،50فیصدٹیکسٹائل فیکٹری بند ہو گئے،11فیصدترسیلات کم ہو گئی،50فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے،زیادہ ڈیجیٹل اکاونٹ لاپتہ ہیں 10لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ایک کروڑلوگ غربت کی لکیرسے نیچے آ گئے جبکہ غیرملکی کمپنیاں ملک چھوڑ کر جارہی ہیں 5ڈالرخیرات نہیں مل رہی یہ بے مقصدغیرملکی دوروں پرہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکو مت کا آئی ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوسکایہ معاشی ایمرجنسی لگاناچاہتے ہیں ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے غربت کے مارے چوک چوراہے میں لوٹ مارکررہے ہیں،مشکلات اورآفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہرنہیں ہوتے،سیاست کیلئے ریاست کوداؤپرلگادیاہے حکومت بیگناہ ورکروں کورات کوگھروں سیاٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری داؤپرلگادی دوسری طرف عوام کوغربت کے سمندر میں ڈبودیا،ساری سیاسی نااہلی ناکامی حکومت کی ہے،اب ملبہ کسی اورپرڈال رہی ہے،میں اداروں اورعدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈحکومت کو الیکشن کیطرف جانے پرمجبورکریں ورنہ نہ رہے گا بانس نہ بجیگی بانسری ٹرین چھوٹ جائے گی۔