بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال کانگوکے3 کیس رپورٹ،عیدالاضحی پر وائرس پھیلنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)عیدالاضحیٰ پر جانور فروخت ہونے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، چکر آنا، پیٹ درد اور متلی شامل ہے، اس وائرس کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں انسان موت کے منہ میں بھی جاسکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ رواں سال کانگو وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 15 سال کے دوران ملک میں کیسز کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔