بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی، ہاکس بے میں سطح خاصی بلند، ملحقہ سڑکیں زیر آب

کراچی (پی پی آئی)ہاکس بے کے مقام پر سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی ہاکس بے میں مچھلی چوک تک سڑک پر آگیا ہے۔اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پکنک پوائنٹ ٹرٹل بیچ کے قریب بھی مرکزی شاہراہ زیر آب آگئی ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق سمندری پانی میں طغیانی سے ساحل کے کنارے بنے متعدد ہٹس کی دیواریں گرگئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ٹرٹل بیچ سے کچھ فاصلے پر واقع عبد الرحمان گوٹھ کے زیر آب آنے کا بھی خدشہ موجود ہے۔واضح رہے کہ انتظامیہ اور پولیس حکام کی ہدایت پر سرکاری اہکاروں نے ساحل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاک کر رکھا ہے۔