بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف کیس درخواست گزار کی وفات کے باعث غیرموثر

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف کیس درخواست گزار کی وفات کے باعث غیرموثر ہونے پر نمٹا دیا۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ درخواست گزار طارق اسد وفات پاچکے ہیں، درخواست گزار کی وفات کے باعث کیس غیرموثر ہو چکا۔سپریم کورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف کیس نمٹا دیا۔