اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی فرد سے متعلق قانون سازی اچھی قانون سازی نہیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نااہلی کی مدت پر قانون سازی پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ’آئین بالکل خاموش نہیں ہے، آئین کی تشریح عدالت نے کرنی ہے،کسی فرد سے متعلق قانون سازی اچھی قانون سازی میں شمار نہیں ہوتی، آپ آئینی ترمیم کر دیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی بھی مخالفت کی ہے۔ ’اگر یہ سیدھی بات ہے تو بل کو ضمنی ایجنڈا میں کیوں پیش کیا۔ ضمنی ایجنڈا کا مقصد ہے کہ قانون کو بل ڈوز کیا گیا جہاں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ اس کو یہ سادہ قانون سازی کے ذریعے پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون آئین سے بالا نہیں ہو سکتا۔ آئین الیکشن تاریخ کے حوالے سے واضح ہے۔ آئین میں کہا گیا ہے کہ صدر اور گورنر الیکشن تاریخ دے۔آئین نے کہہ دیا ہے کہ اسمبلی مدت پوری کرے تو الیکشن ساٹھ دن میں اور پہلے تحلیل ہو تو نوے دن میں ہوں گے۔ جو تاریخ ان سے باہر ہو گی وہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن کو کھلی اجازت دے دینا آئین کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ ’الیکشن کمیشن کی جو حالیہ کارکردگی رہی ہے، قانون سازی سے الیکشن کمیشن کو کھلی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس بل پر دوبارہ غور کریں۔یہ قانون سازی مخصوص افراد کے لیے کی جا رہی ہے۔ اگر ایسا ہے تو اس کو ایجنڈے کے ہٹ کر سپلیمنٹری ایجنڈے میں کیوں لایا گیا؟۔