پی سی بی کیجانب سے بیٹنگ کوچ کی پیشکش پر انضمام کی مشروط آمادگی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم سلیکشن سمیت مکمل اختیارات ملنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہر کردی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی عبوری کمیٹی کے دو ارکان نے انضمام الحق سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی ۔پی سی بی کے حکام اور انضمام الحق کے درمیان تین گھنٹے تک مذاکرات ہوئے جن میں پیشکش اور شرائط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انضمام کو بورڈ کی جانب سے 8لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ۔ سابق کپتان بورڈ سے ناراض تھے کیوں کہ پی سی بی نے دورہ بھارت کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعد اچانک انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا ۔

Next Post

ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 290رنز درکار

Thu Dec 12 , 2013
ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 441 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر158 رنز بنالئے۔ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز307رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی اور چار سو اکتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ واٹلنگ نے پینسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹینو بیسٹ نے […]