سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک لبیک لانگ مارچ جہلم میں روکنے کیلئے خندقوں کی کھدائی،جی ٹی روڈ بند

جہلم(پی پی آئی) تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کو ایک مرتبہ پھر جہلم پر روکنے کے لیے خندقیں کھود کر جی ٹی روڑ بند کر دی گئی ہے۔ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے والا مارچ کھاریاں پہنچ چکا ہے، جس میں شرکا کو 24 دن کا سفر طے کرنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرائے عالمگیر اور جہلم پل کے دونوں اطراف خندقیں کھود کر راستہ بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، تاہم حکومت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھیٹی ایل پی نے لاہور سے اسلام آباد تک مارچ شروع کیا تھا،۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دریائے جہلم کے پل سے پہلے خندقین کھدوا کر رینجرز کو تعینات کیا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر تحریک لبیک کے مارچ کو کھاریاں سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور اس بار بھی خندقیں کھود کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔