فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے خلاف فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔

Next Post

بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Sat Jun 17 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر سماعت 19 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ ہائیکورٹ […]