بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر سماعت 19 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت سے متعلق کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس محمد امجد رفیق،بشری بی بی کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے آئی جی بلوچستان،خیبر پختونخوا ہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب سے بشری بی بی کیخلاف ریفرنس سے متعلق بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Next Post

حکومتی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی

Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سوشل میڈیا پر حکومتی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا معاملہ،ایف آئی اے سائبر کرائم نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ایف آئی نے پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر اور سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور مسرت جمشید کو طلب کر لیا […]