سکھر،دو معصوم بچے کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق

سکھر(پی پی آ ئی) پرانا سکھر کے علاقے گلشن اقبال میں دو کمسن بچے کار آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دو سالہ معصوم بچہ علی رضا ولد ساجد قریشی چار سالہ معصوم بچی علی شاہ ولد شاہد قریشی کار میں آٹو لاک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔اہل خانہ کے مطابق شاہد اور ساجد دونوں سگے بھائی ہیں اور ان کے گھر فوتگی میں بہت سے مہمان آئے ہوئے تھے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سب لوگ مہمانوں میں مشغول تھے اسی اثنامیں دونوں معصوم بچوں نے کار کی چابی اٹھائی اور اور کار میں جاکر بیٹھ گئے، ایک دم کار آٹو لاک ہوگئی جس کے باعث دم گھٹنے سے وہ زندہ نہ رہ سکے۔دوسری طرف ورثا بچوں کو دو گھنٹے تلاش کرتے کرتے کار تک پہنچے تو تب تک ننھے فرشتے ابدی نیند سو چکے تھے۔

Next Post

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Sat Jun 17 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی۔ ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 21 جون کو سماعت کرے گا جس کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے۔ رجسٹرار […]