اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.523 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 529ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصدکم ہے۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر385 ملین ڈالر ہوگیا۔