نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس لندن میں طلب کر لیا

لندن (پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے انتخابات سے قبل پاکستان آنے سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔ ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ نون کے پارٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نوازشریف کی انتخابات سے قبل پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق تفصیلی مشاورت بھی کی جائے گی۔ پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گی۔

Next Post

شہریار آفریدی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور پولیس کے حوالے

Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نو مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر اور پی […]