خیبرپختونخوا میں افسران کو 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی پی آئیکے مطابق سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ صوبائی حکومت نے نئی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پولیس، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کی سرکاری حیثیت برقرار رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ مونٹائزیشن پالیسی پر محکمہ خزانہ نے نگران حکومت کو تجاویز پیش کر دیں، پالیسی کے تحت ایک افسر ایک گاڑی ہی خرید سکے گا۔ سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی 2 سے 3 اقساط میں خرید سکے گا۔ سرکاری افسران کو باقاعدہ سبز پلیٹ دی جائے گی۔

Next Post

موٹروے سالٹ رینج پر بس خوفناک حادثے کا شکار،8 مسافر جاں بحق

Sat Jun 17 , 2023
کلر کہار (پی پی آئی)کلر کہار کے قریب موٹروے پرسالٹ رینج میں مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 8افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے،مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی،پی پی آئی کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،ہلاکتوں میں اضافہ کا […]