کلر کہار (پی پی آئی)کلر کہار کے قریب موٹروے پرسالٹ رینج میں مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 8افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے،مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی،پی پی آئی کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے پیش آیا۔تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Next Post
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، صنعتی اور رہائشی وکاروباری علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل
Sat Jun 17 , 2023
کراچی(پی پی آئی) کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کے باعث شہر کے مختلف صنعتی، تجارتی اور رہائشی وکاروباری علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن […]
