فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی پی آ ئی) فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس فری قرار دے دیا۔ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے لئے ہائی اچیورز سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا مثبت چہرہ سکرین کے ذریعے اجاگر ہو سکتا ہے۔ فلم سازی کی صنعت کو ٹیکس فری کر دیا گیا، سینما کی انکم کو 10 سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کر دیا۔ سینما مالکان سے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ساز پاکستان کی ثقافت اور عظیم تاریخ کو سامنے لائیں، حکومتی اقدامات کی بدولت فلم انڈسٹری بحال ہوئی۔سینما گھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہو رہی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکو مت نے آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سینما، پروڈکشن سے متعلق آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے،اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے بیانیہ، ورثہ، ثقافت اور عظیم تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔

Next Post

سانحہ یونان سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے:سراج الحق

Sun Jun 18 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ یونان سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ حالات کی تنگی کا شکار سینکڑوں نوجوان بہتر مستقبل کی آس میں لاکھوں روپیہ خرچ کرکے گھروں سے نکلے مگر کھلے سمندر میں بے بسی کے عالم میں […]