سانحہ یونان سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے:سراج الحق

لاہور (پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ یونان سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ حالات کی تنگی کا شکار سینکڑوں نوجوان بہتر مستقبل کی آس میں لاکھوں روپیہ خرچ کرکے گھروں سے نکلے مگر کھلے سمندر میں بے بسی کے عالم میں اپنی جان سے گئے، ان کے گھر کی امیدیں بھی ساتھ ڈوب گئیں۔اپنے ایک بیان میں می سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکام حکومت نے اپنی ظالمانہ اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور، ملکی حالات سے مایوسی کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے مسلسل بڑھ رہے ہیں، جبکہ عوام کی قسمت میں فقط مہنگائی و بیروزگاری اور غربت ہے۔ اس ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔

Next Post

ولی گیس فیلڈ سیدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں نئی پیشرفت،ولی گیس فیلڈ سیدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا گیا۔او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس ذخائردریافت کیے تھے ترجمان کا کہنا ہے کہ […]