ن لیگ کا بجٹ پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن نے بجٹ پر حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں اتحادی جماعتوں کے وزراپر مشتمل وفود کے مذاکرات آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ سندھ حکومت کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فنڈز فراہمی پرگفتگو ہوگی۔ سندھ حکومت نے وفاقی بجٹ کی حمایت میں ووٹ ڈالنا سیلاب زدگان کیلئے بجٹ مختص کرنے سے مشروط کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں ایک جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مناسب فنڈ نہیں رکھے، وفاقی بجٹ میں پیپلزپارٹی کی کم تجاویز شامل کی گئیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی نیت پرشک نہیں ہے مگر وزیراعظم کی ٹیم کے کچھ لوگ وعدے پورے کرنے سے روک رہے ہیں۔

Next Post

یونان کشتی حادثہ،وزیر اعظم شہباز شریف نے انکوائری کی ہدایت کر دی

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے […]