سانحہ نو مئی کے شرپسندوں کے اہل خانہ کی مذمت کا سلسلہ جاری

لاہور(پی پی آ ئی)سانحہ نو مئی میں ملوث گرفتار شرپسند کے اہلیخانہ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پْرتشدد احتجاج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔شرپسند سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شرپسندی کا اعتراف کیا اور یومِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریہ سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Next Post

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

Tue Jun 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔ ای سی پی کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد […]