‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں برسی منائی گئی

لاہور(پی پی آ ئی)نامور ادیب و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے ہوئے پانچ برس کا عرصہ ہوگیا،منگل کے روز ر مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں برسی عزت وہ احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔مشتاق احمد یوسفی چار ستمبر 1923 کو جے پور بھارت میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے پاکستان ہجرت کی اور مختلف بنکوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں میں انشائیے، خاکے، آپ بیتیاں شامل ہیں اور ان سب میں طنز و مزاح کی وہ پر لطف روانی موجود ہے جسے پڑھ کر ہر قاری مشتاق احمد یوسفی کا گرویدہ نظر آتا ہے۔مشتاق احمد یوسفی کی 5 کتابیں شائع ہوئیں جن میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت آب گم اور شام شعریاراں شامل ہیں۔ انہیں ادب میں نمایاں خدمات دینے پر حکومت پاکستان کی طر ف سے 1999 میں ستارہ امتیاز جبکہ 2002 میں ہلال امتیاز سے نواز گیا۔مشتاق احمد یوسفی عمر کے آخری حصے میں علالت کے باعث 20 جون 2018 کو جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔ اور اس طرح مزاح نگاری کا ایک منفرد باب بھی ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔