‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے نئے ڈویڑن، اضلاع وتحصیلوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نئے ڈویڑن، اضلاع اور سات تحصیلوں کو ختم کرنے کے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ اخلاق حیدر چھٹہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگراں حکومت صرف روز مرہ کے معاملات چلا سکتی ہے، آئین اور قانون نگراں حکومت کو منتخب حکومت کے طور پر معاملات چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔فیصلے کے مطابق نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت اور مدد کرتی ہے، نگراں حکومت کے اقدامات سے کسی فرد یا سیاسی جماعت سے تعصب ظاہر نہ ہو، نگراں حکومت مختصر مدت کیلئے انتخابات کرانے کیلئے بنائی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ عدالت میں بڑی تعداد میں کیسز کا آنا نگراں حکومت کے اختیارات کے غلط استعمال کو ظاہر کرتا ہے، الیکشن کمیشن آگے بڑھے اور اختیار سے تجاوز پر نگراں کابینہ کو لگام ڈالے، الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی کارکردگی اور اقدامات پر نظر رکھتا ہے، شفاف انتخابات کیلئے تمام ریاستی ادارے اور نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔