اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا ساڑھے 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی ہے لیکن ابھی تک مذاکرات میں ڈیڈ لاک دور نہ ہوسکا۔اسٹاف لیول معاہدے پر بھی کوئی پیش رفت بھی نہ ہوسکی۔ذرا ئع کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات پر بھی قائل نہ کرسکی۔ آئی ایم ایف کے نئے بجٹ پر تحفظات بھی برقرار ہیں۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پلان بی پر بھی کام شروع کردیا۔مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیرخزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ کی سفارش پر مختلف ممالک کے سفیر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے۔دوسری جانب بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے انٹیلی جنس یونٹ نے اپنی رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ملا تو پاکستان کیمعاشی حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔
Next Post
پاکستان مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی
Tue Jun 20 , 2023
اسلام آ باد /لندن(پی پی اا ئی) برطانیہ نے پاکستان سمیت پینسٹھ ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔ پاکستان کی 94 فیصد مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی۔جی ایس پی کی جگہ نئی ٹریڈنگ اسکیم کے تحت پاکستان کو برطانیہ کیلئے […]
