لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق سابق وزیراعلی کو کیمپ جیل میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم گرفتارکرے گی۔خیال رہے کہ اسے قبل اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Next Post
نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد
Tue Jun 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدے میں پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی۔ ذرا ئع کے مطابق نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمے میں ضمانتیں خارج ہونے پر […]
