‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لطیف یونیورسٹی خیر پور کا ریکارڈ چیک ، 1200 سے زائد ایل ایل بی کی ڈگریاں مشکوک قرار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو

آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں ن لیگ کا اجلاس منعقد ، 27 جولائی کو کامیابی کا دعویٰ

آئی جی سندھ کا دورہ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدے میں پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی۔ ذرا ئع کے مطابق نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمے میں ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مقامی عدالت سے فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ضمانت مسترد ہونے پر سابق وفاقی وزراشاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے فرار ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسد عمر، شاہ محمود قریشی، اسد قیصرکیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔