رواں مالی سال میں زرعی شعبہ بری طرح متاثر،دھان اورکپاس کی پیداوار کم رہی

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار بری طرح متاثر رہی،کپاس کی پیداوار 41 فیصد کمی سے 49 لاکھ 10 ہزارگانٹھیں رہ گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال کپاس کی پیداوار 83 لاکھ 30 ہزارگانٹھیں تھی،چاول کی پیداوار 21.5 فیصد کمی سے 73 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی،گزشتہ سال چاول کی پیداوار 93 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی،گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا, پیداوار گزشتہ سال سے زیادہ رہی،گندم کی پیداوار 5.4فیصد اضافے سے 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی،گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔ گنے کی پیداوار 2.8 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 11لاکھ ٹن رہی،گزشتہ سال گنے کی پیداوار 8 کروڑ86 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار 1.55 فیصد رہی،رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 3.9 فیصد مقرر کیا گیا۔

Next Post

چین نے پاکستان کیخلاف بھارت کا ایک اور وار ناکام بنا دیا

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اور لشکر طیبہ کے سینیئر رکن ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو ویٹو کر دیا ہے۔ امریکہ نے ساجد میر پر پانچ […]