خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں مرغی کا گوشت غیر معمولی طور پرمہنگا

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں مرغی کا گوشت غیر معمولی طور پرمہنگا کر فروخت کیا جارہا ہے، پولٹری ریٹیلرز نے قیمت 800 روپے تک بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 570 روپے کلو سے 150 سے 170 روپے مہنگا یعنی 720 سے 740 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 790 روپے تک کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب خریدار کہتے ہیں کہ قوت خرید جواب دے گئی، کئی کئی کلو خریدنے والے ایک کلو اور آدھ کلو پر آگئے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ قیمتوں کو چیک کرنیوالا نظام کمزور ہونے کے سبب مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔