خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دفتر خارجہ کا ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان نے بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی موت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آبدوز کے بارے میں افسوسناک خبر پر داؤد خاندان اور دیگر مسافروں کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبدوز کی تلاش میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کثیر القومی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
بدقسمت آبدوز میں سوار برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کو سائنس اور دریافت کا شوق ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے گیا۔اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ سفر اور سائنس سلیمان داؤد کے ڈی این اے کا حصہ تھے، اپنے والد کی طرح سلیمان داؤد بھی سائنس میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔