روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائیاں، 74 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 12ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ترجمان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں میں 74 کلو 400گرام افیون، 226کلو800گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران 3کلو250 گرام آئس، 576گرام وزنی چرس کے3 کیپسول جبکہ 106گرام وزنی آئس کے2 کیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔حکان نے کہا کہ یہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی،خیر پور، ملتان، خیبراورپشاورمیں کی گئیں، ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔