شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر کا نام طلب،کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاہے جس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد ناصراکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دیدی، عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انچارج پولیس افسر کا بھی نام طلب کر لیاہے۔ عدالت کا کہناتھا کہ آئی جی اسلام آباد کا جواب دیکھا ہے لیکن وہ کارروائی ختم کرنے کیلئے تسلی بخش نہیں ہے، آئی جی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مشاورت کر کے ترمیمی جواب جمع کروانے کی استدعا کی، عدالت نے کہا کہ آئی جی کو 26 جون تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی جاتی ہے عدالت نے کہاکہ 17 مئی کو شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس انچارج کا بھی عدالت کو بتایا جائے، پی پی آئی کے مطابق کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ تحریری حکمنامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔

Next Post

پاکستان تاریخ کی سب سے بڑی فلم "عمر وعیار: اے نیو بگننگ" کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Sat Jun 24 , 2023
کراچی(پی پی آئی) اساطیری کردارعمرو عیار کی جادو بھری دنیا کو رنگ بھرنیوالی فلم”عمر وعیار: اے نیو بگننگ” کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق فلم میں عثمان مختار، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، منظر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹریلر کا […]