ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم

لنڈی کوتل(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے سٹیٹ اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن وامان کیلئے خطرے کا باعث ہے، نور الحق قادری کو 30 دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا۔نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز جمرود کے شہری نے سابق وفاقی وزیر پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اس وقت فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔