سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے انتخابات روک دیئے

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روک دیئے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی انتخاب کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ آئینی درخواست 22 جون کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے 27 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں الیکشن شیڈول تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔