دھابیجی (پی پی آئی)دھابیجی میں قربانی کے موقع پر فروخت کیلئے باڑہ میں موجود 17 بھیڑیں، 67 بکریاں، ایک گائے اور بچھڑے لوٹ کرمسلح ملزمان فرار ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق دھابیجی ریلوے سٹیشن کے قریب باڑے میں مسلح ڈاکووں کا گروہ داخل ہوا اوراملازمین کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا۔ڈاکوؤں نے باڑے میں موجود 17 بھیڑیں، 67 بکریاں، ایک گائے اور بچھڑے کو گاڑیوں میں لوڈ کیا اور بآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو باڑے میں 3 سے 4 گھنٹے کے دوران واردات کرتے رہے، مسلح ڈاکوؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی، واقعے کی رپورٹ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کروا دی گئی۔
Next Post
تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ بھی رہا ئی کے اگلے روز مستعفی
Wed Jun 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے چیئرمین تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔ پی پی آئی کے مطابق اکرم چیمہ نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔ مطالبہ ہے […]
