شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الاضحی پر سبز مصالحہ جات اورسبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (پی پی آئی) عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل شہر قائد میں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اشیائے خور و نوش، اشیائے ضروریہ خاص طور پر مصالحہ جات کی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی نہ بنایا جا سکا۔ جس کی وجہ سے دوکاندار من مانی قیمتوں پر مصالحہ جات اور سبزیاں فروخت کرنے لگے ہیں۔ پیاز کی سرکاری قیمت 47 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70 روپے، ٹماٹر 85 روپے سے 165، لہسن 300 روپے کی بجائے 500 روپے جبکہ ادرک 800 روپے سے 1200 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی تہوار آتا ہے، مہنگائی کر دی جاتی ہے۔