شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف واپسی کی تاریخ دینے والے جاوید لطیف کی ساکھ خراب ہو چکی ہے:شاہد خاقان

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پی ڈی ایم مشترکہ الیکشن نہیں لڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی اپنی مدت پوری نہیں کرتی تو آئین کے مطابق 13 نومبر تک الیکشن ہوں گے،نگران حکومت کیلئے مشاورت آخری دنوں میں ہوتی ہے اتنی جلدی نہیں ہوتی، پی ڈی ایم مشترکہ الیکشن نہیں لڑے گی،پی ڈی ایم اپوزیشن اتحاد تھا نہ کہ الیکٹورل الائنس ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگلی حکومت بھی اتحادی حکومت بنے گی موجودہ حالات میں کوئی بھی جماعت ایوان میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں ان کی نا اہلی کی مدت 2022 تک ختم ہو چکی ہے،نواز شریف نے کب آنا ہے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، ان کی واپسی کی تاریخیں دینے والے جاوید لطیف کی اپنی ساکھ خراب ہو چکی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غور سے دیکھنے اور سنے کی ضرورت ہے،جن17 فوجی افسران کی بات ہے ان کا ٹرائل نہیں ہوا ان کیخلاف ایڈمنسٹریٹو ایکشن ہوا ہے یہ فوج کا قانون ہے،یہ فوج کے چیف اور ان کا نظام ہے کہ وہ کسی افسر کو بھی ڈیوٹی پوری نہ کرنے اور غلطی پر اسے ملازمت سے فارغ کر سکتا ہے،یہ ایکشن ہوا ہے ان افسروں کیخلاف ان کا ٹرائل نہیں ہوا،ان افسران کا کوئی ٹرائل نہیں ہوا ان کی شہادتیں نہیں ہوئیں، جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 102 افراد کا دہشتگردی کے حوالے سے ملٹری کورٹس میں مقدمات چل رہے ہیں ان کا تعلق 9 مئی کے واقعے سے نہیں ہے،یہ پرانے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کے ٹرائل ہو رہے ہیں۔