اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی پولیس کے تفتیشی نظام کی مکمل تنظیم نو کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس میں بیورو آف انویسٹی گیشن قائم کردیا گیا۔ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق مختلف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق تفتیشی بیورو میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افسران اور اہلکاروں کی سزا اور جزا کا بھی تعین کیا گیا ہے۔بیورو کے قیام کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت، میرٹ پرمکمل کرنا ہے، فوجداری مقدمات کی بہتر تفتیش جرائم کی بیخ کنی ہے۔
Next Post
استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی:عبدالعلیم خان
Wed Jun 28 , 2023
لاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا، تحریک انصاف کا دی اینڈ ہے، آئندہ عام انتخابات میں پی ڈی ایم،پی ٹی آئی دونوں کا مقابلہ کرینگے، جیتنے پرجہانگیرترین استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوارہوں […]
