کراچی (پی پی آئی) یم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا رد عمل بھی آیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے بیان میں وزیرِ بلدیات نے مصطفیٰ کمال کو” ریجیکٹڈ لیڈر” قرار دے دیا۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمشنر کو پیپلز پارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہے ہیں جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔مصطفیٰ کمال خود کتنی شفافیت والے الیکشن کے ذریعے ناظم بنے تھے اس کی گواہی جماعتِ اسلامی بھی دے گی۔ سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والے مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں، ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیں۔مصطفیٰ کمال کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کے ریجیکٹڈ لیڈر ہیں۔
Next Post
مخلوط حکومت کی اہم اتحادی جماعت بی این پی ناراض، علیحدگی پر غور
Wed Jun 28 , 2023
خضدار/اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے تحفظات کے باعث وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک […]
