اسحاق ڈار نے پہلے آنکھیں دِکھائیں، پھر پاوں پڑے، 10 مہینے ضائع کیے: شیخ رشید

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 جولائی کے بعد بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے۔ روس کا سستے تیل پہنچنے کی دیر تھی کہ ڈیزل 7.50 روپے مہنگا ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کی ہیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ نے 50 سے زائد غیر ملکی دورے کیے۔ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے آئی ایم ایف فیصلوں میں کیا فرق ہے؟ اسحاق ڈار نے آنکھیں دِکھائیں، پھر پاوں پڑے، 10 مہینے ضائع کیے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے۔

Next Post

ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بارودی مواد سمیت سامان برآمد

Sun Jul 2 , 2023
ملتان (پی پی آئی) ملتان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد اور فیوز سمیت سامان برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) ملتان نے اطلاع ملنے پر […]